گلیات : ایوبیہ خوشی کوٹ یونین کونسل پلگ کے مقام پر راولپنڈی جاتی ہوئی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے،ریسکیو ٹیم اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک 55 سال بزرگ نثار اختر موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم نے دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دو کو مری ہسپتال منتقل کر دیا ۔