شاہراہ قراقرم کوہستان میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 5 بچوں اور 2خواتین سمیت ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
سیاحوں کی گاڑی راولپنڈی سے گلگت آرہی تھی کہ لوئر کوہستان مٹہ بانڈہ میں حادثہ پیش آیا، راولپنڈی کینٹ کے رہائشی آصف اقبال کے خاندان کے افراد حادثے کا شکار ہوئے ۔
متاثر خاندان سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان آرہے تھے،ریسیکو ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے لاشوں کو گہری کھائی سے نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔