Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خیبر پختونخوا

    وفاقی حکومت نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں

    اکتوبر 12, 2026
    حکومت

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت کیساتھ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
    خاص خبریں مئی 1, 2025

    بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت کیساتھ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

    مئی 1, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Any Indian adventure will be responded to with full force, says Army Chief
    پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے ،آرمی چیف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا بھرپور قوت اور بلند سطح پر جواب دیا جائے گا،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں "ایکسرسائز ہیمر سٹرائیک”میں جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

    آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا سٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق "ایکسرسائزہیمراسٹرائیک” کا انعقاد کیا گیا، ایکسرسائز کے دوران آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد میدان جنگ کی حقیقی صورت حال میں پاک فوج کی حربی تیاری، مشترکہ عملی ہم آہنگی اور جدید اسلحہ جاتی نظام کے عملی انضمام کا مظاہرہ تھا ۔

    مشق میں کثیرالجہتی فضائی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، جنگی ہیلی کاپٹرزاور جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا کامیاب استعمال کیا گیا،تمام ہتھیاروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے زبردست ہم آہنگی، چابک دستی اور مہارت کے ساتھ مربوط مظاہرہ کیا ۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی جذبے کو سراہا اور اس سے پاک فوج کی آپریشنل برتری کا عملی عکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرنے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے جوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے ۔

    ایکسرسائز "ہیمر اسٹرائیک” پاک فوج کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، جنگی حکمت عملی میں جدت اور تکنیکی جدیدیت کے سفر کی ایک اہم مثال ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے مشق کا مشاہدہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپہلگام واقعه بھارتی خفیہ ایجنسی نے کرايا،خفیہ دستاویزات لیک
    Next Article کوہستان: شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں

    اکتوبر 12, 2026

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خیبر پختونخوا

    وفاقی حکومت نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں

    اکتوبر 12, 2026
    حکومت

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 10, 2026

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    خاص خبریں

    اسلام آباد: پاکستان کریئیٹو اکانومی، کلچر اینڈ ٹریڈ کونسل نے کیوان حامد راجہ کو میڈیا،…

    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات، سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 7, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

    اکتوبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خیبر پختونخوا

    وفاقی حکومت نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں

    اکتوبر 12, 2026
    حکومت

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.