ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے اکھوڑی کے قریب دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والے دونوں آپس میں بھائی تھے ۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت لاشیں نکال لیں ،ڈوبنے دونوں کی شناخت حامد علی اور فاروق علی کے نام سے ہوئی ہے ۔
12سالہ حامد علی اور19 سالہ فاروق علی کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔