تحصیل فتح جنگ، گلی جاگیر، 15 سالہ لڑکا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقے گلی جاگیر میں مقامی ڈیم میں 15 سالہ حشام ولد عبد القدوس ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں مقامی افراد نے لڑکے کی لاش اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی جسے ریسکیو ایمبولینس میں تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔