فتح جنگ کے نواحی علاقے تھٹی گجراں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کیری وین پر فائرنگ سے گاڑی میں سوار نواحی گاؤں رتوال کے رہائشی حاجی امیر افضل اور خالق محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جبکہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔