Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال حادثہ: بلپھوک میں گاڑی کھائی میں جاگری، دو نوجوان جاں بحق

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں سے نگری پل تباہ، دیہات محصور

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 74 برس کے ہو گئے

    اگست 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»امریکی کانگریس اراکین نے پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
    خاص خبریں اپریل 14, 2025

    امریکی کانگریس اراکین نے پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت قرار دیدیا

    اپریل 14, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    US Congress members describe Pakistan visit as successful and positive
    امریکی کانگریس اراکین اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا دورہ بھی کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ’’پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتا۔ اس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے ۔‘‘

    جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔ یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے جو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں گی ۔

    کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا ۔

    تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو ایک سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سر زمین پر کامیاں حاصل کیں۔ پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں، یہ لوگ محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں۔ معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

    کانگریس کے ایک اور رکن جوناتھن لوتھر جیکسن نے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ مشترکہ تاریخ اور اعتماد کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع موجود ہے ۔‘‘

    جوناتھن لوتھر جیکسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، انہیں وسعت دینے اور پاکستان کی کامیابیوں کے لیے پُرعزم ہوں ۔

    نارووال : دوسری جانب امریکی کانگریس اراکین اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا دورہ کیا، جہاں سکھ برادری نے امریکی وفد اور وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا ۔

    وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا، بابا گرونانک سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں، انہیں گوردوارہ صاحب کرتارپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وفد نے گوردوارہ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا ۔

    امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا، امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا ۔
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی ترسیلات پاکستان بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
    Next Article ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم شہبازشريف کا اوورسيز پاکستانیوں سے اظہارِتشکر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چترال حادثہ: بلپھوک میں گاڑی کھائی میں جاگری، دو نوجوان جاں بحق

    اگست 19, 2025

    ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں سے نگری پل تباہ، دیہات محصور

    اگست 19, 2025

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 74 برس کے ہو گئے

    اگست 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    چترال حادثہ: بلپھوک میں گاڑی کھائی میں جاگری، دو نوجوان جاں بحق

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں سے نگری پل تباہ، دیہات محصور

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 74 برس کے ہو گئے

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    گلگت نلتر پاور کمپلیکس بہہ گیا، شہر مکمل بلیک آؤٹ میں ڈوب گیا

    اگست 19, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

    اگست 14, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال حادثہ: بلپھوک میں گاڑی کھائی میں جاگری، دو نوجوان جاں بحق

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں سے نگری پل تباہ، دیہات محصور

    اگست 19, 2025
    خاص خبریں

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 74 برس کے ہو گئے

    اگست 19, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.