راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 217 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 16ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز سکور کیے ، سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز اسکور کیے، حسن نواز 41 رنز بنا سکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم سمیت پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 اور کائل جیمیسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،شاندار 4 وکٹیں لینے پر ابراراحمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔