اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں شخصیات کو اعلی سول اعزازات سے نوازا ۔
ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد حامد راجہ( مرحوم ) کونشان امتیاز کےاعزاز سے نوازا گیا ،ایئر مارشل ریٹائرڈ مرحوم شاہد حامد راجہ خیبر نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کامران حامد راجہ کے بھائی تھے ۔
مرحوم شاہد حامد راجہ خیبر نیٹ ورک کے وائس چئیرمین بھی تھے،ایئر مارشل شاہد حامدراجہ مرحوم کا اعزاز ان کی بیوہ نورین شاہد نے وصول کیا ۔
اعزازات دینے کی تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو بھی اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔