راولپنڈی میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ ایک ٹک ٹاکر کیخلاف درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھی بھجوا دیا گیا ہے ۔
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ سربراہ عسکری ادارہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تضحیک آمیز پوسٹ پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ پانچ سو پانچ اور پیکاایکٹ دوہزار سولہ کی دفعہ بیس کےتحت درج کیاگیا ہے ۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم نےٹک ٹاک اکاؤنٹ پرتضحیک آمیز ویڈیوز شیئر کر رکھی تھی، ملزم کےاکاؤنٹس کی ویڈیوز ظاہرکرتی ہیں کہ وہ ایک مخصوص جماعت کارکن ہے جو سازش کےتحت حکومت اداروں کیخلاف نفرت آمیزموادشیئرکررہا ہے، متن مقدمہ کے مطابق ملزم یہ تاثر دے کر کہ حکومت اپنا اعتماد کھو چکی ہے ۔ عوام میں حکومت کیخلاف انتشار اور نفرت پھیلاناچاہتاہے ۔