حکومت نے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ملاقات کی ، ملاقات میں حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی،دونوں شہروں کے عوام جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے،پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانا قابل تعریف اقدام ہے۔ سردار سلیم حیدرکا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف جماعتیں ہیں،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔