اٹک کے علاقے تھانہ حضرور کی حدود میں 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کرادیا گیا۔ تاہم، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا، بچی کے سوتیلے باپ اور نکاح کرانے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ نکاح رجسٹرار افتخار شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار شدگان میں دولہا کے چار بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔