وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان سے گزرنے والے ریلوے منصوبے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات زوردے کر کہی ہے کہ یہ انقلابی تبدیلی والا منصوبہ ہے جس سے پورے خطے میں تجارتی شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔
میں پاکستان ازبکستان تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل اور اسے حقیقت کا روپ دینے کیلئے دونوں ملک ملکر اقدامات کرینگے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک نے اصولی طورپر اتفاق کیا ہے کہ این ایل سی ازبکستان کے مال بردار ادارے کے اشتراک سے مال اور خدمات کی ترسیل کیلئے ایک مشترکہ کمپنی قائم کرے گا ۔
انہوں نے کہاکہ مشترکہ منصوبوں کی صورت میں ازبکستان کی ماہرانہ خدمات اس شعبے کے فروغ میں بڑی مدد گار ثابت ہوںگی ۔
انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت ، ٹیکسٹائل اورسیاحت جیسے دوسرے شعبوں میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں ۔