Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

    جولائی 26, 2025
    خاص خبریں

    سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاق سے 7 ارب روپے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ترنول میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد

    جولائی 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»پنجاب یوتھ سمٹ 2025 کا انعقاد
    قومی خبریں فروری 14, 2025

    پنجاب یوتھ سمٹ 2025 کا انعقاد

    فروری 14, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد/لاہور ( خبر نگار) سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے زیر اہتمام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے پنجاب یوتھ سمٹ 2025 کا انعقاد یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں ہوا۔ یوتھ سنٹ میں لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، میرپور، سیالکوٹ اور جہلم سے 400 سے زائد نوجوانوں، برطانوی ہائی کمیشن، امریکی قونصل خانے، اراکین اسمبلی، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    یوتھ سمٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے آگاہ کرنا اور انہیں کاروبار اور معاشی مواقع کے فروغ کی طرف راغب کرنا تھا۔ مقررین نے نوجوانوں کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کرنے، مقامی معیشت کو مستحکم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنا بیرون ملک غیر قانونی ہجرت کی نسبت زیادہ محفوظ اور منافع بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے کے بجائے اپنے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کریں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ بین وارنگٹن نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے قانونی اور محفوظ ہجرت کے راستوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو استحصال سے بچانے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔

    امریکی قونصل خانے لاہور کے ڈپٹی پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکھیل لاکھن پال نے امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہجرت صرف ایک قانونی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی ہے، جس کا حل حکومتوں اور مقامی کمیونٹیز کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔ایم پی اے عظمٰی کاردار، کنوینر اسپیشل کمیٹی برائے انسداد انسانی اسمگلنگ نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے قانونی و انتظامی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی اصلاحات اور قانون کے مؤثر نفاذ سے اس مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب کے فوکل پرسن فہد شہباز نے کہا کہ نوجوان ہنر سیکھے اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ ایم پی اے سارہ احمد چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو پنجاب نے نوجوانوں کی نفسیاتی اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی جو انہیں غیر قانونی ہجرت کی طرف دھکیلتے ہیں انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور اسمگلروں کے جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آئیں۔معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہجرت کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور دوسروں کو بھی محفوظ اور باشعور فیصلے لینے کی ترغیب دیں۔پنجاب یوتھ سمٹ 2025 کا مثبت اختتام نوجوانوں کے عزم کے ساتھ ہوا کہ وہ مقامی کاروبار کو فروغ دینے اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہ سمٹ ایک کامیاب اقدام ثابت ہوا جس میں تمام شراکت داروں نے نوجوانوں کے لیے محفوظ اور پائیدار اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکےٹو علاقائی زبانوں کے فروغ میں قابل قدر قومی خدمات انجام دے رھا ھے۔ ناصر علی سید
    Next Article عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کی میزبانی میں 6 ملکی چیفس آف ڈیفنس کانفرنس، امریکہ سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

    جولائی 26, 2025

    سانحہ سوات، انکوائری رپورٹ میں پولیس کی غفلت کے انکشافات

    جولائی 26, 2025

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بیجنگ میں چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    جولائی 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

    جولائی 26, 2025
    خاص خبریں

    سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاق سے 7 ارب روپے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ترنول میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد

    جولائی 26, 2025
    خاص خبریں

    ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    جولائی 26, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 21, 2025

    ہری پور کی ایم ایم اے فائٹر رابعہ نور نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی

    فیچرڈ

    پاکستان کی بیٹی رابعہ نور نے  بھارتی فائٹر کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی،…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    سیلاب سے اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

    جولائی 24, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

    جولائی 26, 2025
    خاص خبریں

    سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاق سے 7 ارب روپے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ترنول میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد

    جولائی 26, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.