مظفرآباد:صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کادورہ مظفرآباد ،دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ، ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان،سینئرصحافی سید آفاق شاہ،شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ،سجاد انور عباسی،سلیم اعوان،سید احسن کاظمی،سکندر حبیب میر، منیب قریشی،نعیم عباسی سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر ملاقات نے ملاقاتیں کیں۔
بعدازاں صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان مظفرآباد میں سردار شاہ رخ ارباب عباسی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت دیگرپاکستانی قیادت کے شکرگزارہیں جنہوں نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد آکر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔