Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»اسلام آباد میں ایف آئی اے ڈائریکٹر پر خاتون افسر سے زبردستی نکاح اور تشدد کے سنگین الزامات
    پوٹھوہار جنوری 9, 2025

    اسلام آباد میں ایف آئی اے ڈائریکٹر پر خاتون افسر سے زبردستی نکاح اور تشدد کے سنگین الزامات

    جنوری 9, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد میں ایف آئی اے ڈائریکٹر پر خاتون افسر سے زبردستی نکاح اور تشدد کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون افسر نے فیڈرل محتسب برائے خواتین ہراسانی تحفظ کے دفتر میں درج شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ہمایون مسعود نے اپنے اعلیٰ عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں ہراساں کیا، دھمکایا، اور اپنی مرضی کے خلاف تعلقات پر مجبور کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد ملزم نے ان پر متعدد غیر انسانی شرائط عائد کیں، جن میں اولاد پیدا کرنے کی اجازت نہ دینا اور تعلقات کو پوشیدہ رکھنے کی ہدایت شامل ہیں۔

    مدعیہ کے مطابق، ملزم نے انہیں دھوکہ دیتے ہوئے شادی پر مجبور کیا اور اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہر طرح کے حقوق سے محروم رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نکاح کے فوراً بعد انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور جب وہ حاملہ ہوئیں، تو ان کے بچے کو زبردستی ختم کروا دیا گیا۔ 20 دسمبر 2024 کو مدعیہ کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے ملزم کی ہدایت پر انہیں ایف آئی اے کی سرکاری رہائش گاہ سے اغوا کیا۔ انہیں نائٹ گاؤن میں بغیر چادر اور جوتوں کے خواتین پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں انہوں نے رات بھر جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کی۔ پولیس نے ان کے موبائل فون تک ضبط کر لیا اور ان کے والد کو بلایا گیا، جنہیں ان کی رہائی کے لیے ایک خالی کاغذ پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    ثانیہ نے مزید بتایا کہ ہمایوں نے ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور ان کا تبادلہ کروا دیا۔ ان کے دفتر اور رہائش گاہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، جبکہ ان کی ذاتی اشیاء کو بغیر اجازت ہٹایا گیا۔ ثانیہ نے اپنی درخواست میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف ملزم کے خلاف کارروائی کریں بلکہ ان کی عزت و وقار کو بحال کرنے کے لیے انصاف فراہم کریں۔ فیڈرل محتسب برائے خواتین ہراسانی تحفظ کے دفتر میں اس کیس کی ابتدائی سماعت یکم جنوری 2025ء کو ہوئی، جہاں مدعیہ کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ یہ واقعہ ایف آئی اے جیسے قومی ادارے کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور اس کیس کے فیصلے پر پورے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں کسی بھی غیرقانونی غیر ملکی کو رہنےکی اجازت نہیں دی جائے گی, وزیرداخلہ
    Next Article جنگلی جانوروں کا شہروں اور آبادیوں کا رخ ،محکمہ وائلڈ لائف کو الرٹ رہنے کا حکم
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.