اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پاراچنار میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کی منتقلی کے لیے مختص کر دیا گیا ہے ۔
این ڈی ایم اے پاراچنار میں ایمرجنسی طبی ضروریات پوری کرنے اور ادویات پہنچانےکا ریلیف آپریشن کر رہا ہے ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر آج پاراچنار پہنچا جبکہ واپسی پر ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کے لیے اسلام آباد لایا ہے ۔
دوسرے ہیلی کاپٹر میں بھی مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر پارا چنار پہنچا ۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے پاراچنار سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاراچنار اور خیبر پختون خوا کے عوام کے ساتھ ہیں ۔