راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین کی مدعیت میں قتل و دہشگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ عبدالباسط نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے کزن مقتول عبدالرحمان کے ہمراہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں موجود تھے کہ اسی دوران ملزمان رضوان عرف جانو اور عاصم عرف ٹوٹی نے دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گولی میرے کزن عبدالرحمان کے پیٹ میں لگی جسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان لے جایا گا مگر علاج کی سہولت نے ہونے کی وجہ سے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے دانیال اقبال کی ایماء پر میرے کزن عبدالرحمان کو قتل کیا ہے جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل و دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔