اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین باشندوں کے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نائجیرین ملزمان کو سیکٹر جی 13کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے فلیٹ پر چھاپے کے دوران 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق ملزمان نے ہاسٹلز اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال پاکستان میں منشیات اسمگل میں گرفتار غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد افریقی ممالک سے ہے، منشیات اسمگلرز اسمگلنگ کیلئے نت نئے اور خطرناک طریقے اپناتے رہے ہیں۔