اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونان میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی پر سوار تمام لاپتہ اور مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ لاپتہ پاکستانیوں کے اہل خانہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
دوسری جانب یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ،کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔