پشاور( حسن علی شاہ سے ) 300 سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری اور فی البدیہ مکالموں کے ذریعے لوگوں میں مسکرا ھٹیں تقسیم کرنیوالا اداکار انور علی جس نے چند سال قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی آجکل دین کی ترویج میں مصروف ہیں انکا کہنا ھے کہ اللہ نے اتنا کچھ دیا ھے کہ مالی پریشانی سے محفوظ رکھا ھوا ھے بچے فرمانبردار ہیں میرا بہت خیال رکھتے ہیں اللہ کی رضامندی کیلئے کوشاں ھوں جب شو بز میں رھا شائد میرے مقدر میں لکھا تھا اب خوش ھوں اور سب دوستوں اور مداحوں کیلئے دعاگو ھوں۔۔