راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان کی جانب سے آج بھی 342کے سوالناموں پرجواب داخل نہ کروائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔بعدازاں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔