اپر چترال میں ثریا بی بی کی قیادت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، جہاں عوام کو بنیادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بجائے احتجاجوں پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ بونی-بزوند روڈ، ریشن مظاہرین، اور مستوج-یارخون روڈ موومنٹ جیسے اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے، محترمہ پر سرکاری وسائل کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، ان کے شوہر نور عالم لال اپر چترال لیویز کی مہنگی گاڑی ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ان کے خاندان کے پاس حکومت کی متعدد گاڑیاں موجود ہیں۔ عوامی وسائل کا یہ مبینہ غلط استعمال اپر چترال کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، اور عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندے ان کے مسائل کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کیوں پورے کر رہے ہیں۔ محترمہ ثریا بی بی اور ان کے شوہر سے ان الزامات پر وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔