پشاور ( حسن علی شاہ سے ) اداکارہ نیلم منیر کا تعلق پٹھان فیمیلی سے ہے اور خوبرو ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ لاتعداد ڈرامہ سیریلز میں لیڈنگ رول میں ان کی لاجواب اداکاری ان کی مقبولیت کا ذریعہ بنا ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی رول اگر آفر کیا جاتا ہے سوچ سمجھ کر اقرار یا انکار کرتی ہوں صرف پیسہ کمانا ہی ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔