آل پرائمری سکول ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا) اپر چترال نے اپنے قانونی مطالبات کے حق میں بونی میں احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے، جس کی قیادت صدر اپٹا اپر چترال سیف اللہ کر رہے ہیں۔ اپٹا کے مطالبات میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن، کلاس وائز اساتذہ کی تعیناتی، جی پی فنڈ کا حق، 2022 ریگولرائزیشن ایکٹ کے مطابق اساتذہ کو مستقل کرنے، اور پرائمری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کے مطالبات شامل ہیں۔
چیئرمین اگیگا قاری احمد علی اور تنظیم اساتذہ کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ نے اپٹا کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اپٹا نے واضح کیا ہے کہ تمام پرائمری سکول مطالبات کی منظوری تک بند رہیں گے، اور 5 نومبر سے ہڑتال میں تمام میل اور فی میل اساتذہ شریک ہوں گے۔