کوہستان اپر کے تھانہ جالکوٹ میں ایک کارروائی کے دوران پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔
ڈی پی او مختیار احمد کی خصوصی ہدایت پر کوہستان اپر پولیس نے امن و امان کو برقرار رکھنے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ عبدالصمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے مہتاب، جانباز اور ممر خان نامی تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے جن کو تھانہ جالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔