ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ لندن مین پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پرقانونی کارروائی کریں گے۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہمیں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے۔ ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
واضح ریے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جس گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے اس پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔