جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر آصف زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حال ہی میں منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے تین سال تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر فائز رہیں گے۔
نئے چیف جسٹس آفریدی کی حلف برداری میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جسٹس آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا گیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی پارلیمنٹ سے حال ہی میں منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اگلے تین سال تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر فائز رہیں گے۔
26ویں آئینی ترمیم کے تحت منگل کو پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کو پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا۔