یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے 10سیٹوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور میں گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے10سیٹوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے واضح رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہونہار طالب علموں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انجینئرنگ سیٹوں میں اضافے کیلئے سفارش کی گئی تھی۔
جس پر UET لاہور نے گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے مسائل حل کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، خطے کے نوجوان نسل کو ہنر مند اور بااختیار بنائیں گے۔