روس فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پاکستان کو جدید زرعی مشینری فراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق روس کے نائب وزیر صنعت و تجارت الیکسی گرزدیو نے آج اسلام آباد میں وزیر صنعت، پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے توازن پر زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی مشینری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت روسی سرمایہ کاروں کو ملک میں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
دریں اثنا، پاکستان اور روس نے معیشت اور تجارت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے دستخط بھی کیے ہیں۔اس سلسلے میں تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے شرکت کی۔
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (PMEX) اور سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج (SPIMEX) کے درمیان مفاہمت کی اس کو محفوظ کرنے کے لئےپاکستان کی طرف سے PMEX کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر فرحان طاہر اور روس کی طرف سے SPIMEX کے صدر Igor Artemyev نے دستخط کیے۔ پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور بیلاروس،روس،قازقستان،ازبکستان،افغانستان،پاکستان کی تخلیق اور ترقی سے متعلق مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔