آزاد کشمیر سے زخمی حالت میں ریسکیو کی جانے والی مادہ تیندوے کی حالت ابھی بدستور تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی درخواست پر اسلام آباد کی وائلڈ لائف ٹیم نے مادہ تیندوے کو ریسکیو کیا تھا جس کے بعد سے ایکسرے کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوا کہ مادہ تیندوے کو 4 گولیاں لگئی۔
تاہم ذرائع کے مطابق اب آزاد کشمیرسے زخمی حالت میں ریسکیو کی جانے والی مادہ تیندوے کی حالت نہایت ہی بگڑ گئی ہے۔اب تک ڈاکٹر مادہ تیندوے کے جسم سے صرف ایک ہی گولی نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں،جبکہ 2 گولیاں مادہ تیندوے کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک سینے کے قریب لگی ہوئی ہے۔