چیف جسٹس چیف کورٹ نےترقیاتی منصوبوں، تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا
چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری محکموں میں تقرریوں کے خلاف جاری شدہ حکم امتناعی کے زیر سماعت مقدمات کو ایک مہینے کے اندر اندر فیصلہ سنا کر نمٹانے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار معزز چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے تمام عدالتوں کو سرکلر جاری کردیا ،اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایات بھی دیدی ہیں کہ وہ تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز کو کو آگاہ کریں۔
چیف جسٹس کے حکم کے مطابق گلگت بلتستان میں تمام ترقیاتی منصوبوں سمیت سرکاری محکموں میں تقرریوں میں حکم امتناع کے مقدمات کو ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ کر کے نمٹا دئیے۔