راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے اعجاز نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
اس موقع پر ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔