سعودی عرب نے غداری کے الزام میں اپنے تین شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جن تین شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے وہ تینوں دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔
تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور لوگوں کو مشتعل کیا۔
الزامات ثابت ہونے پر تینوں کو اتوار کے روز ریاض میں پھانسی کی سزا دی گئی۔