یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد ضروری اشیاء، بشمول گھی، کوکنگ آئل، چائے اور دیگر گھریلو مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں 8 سے 60 روپے فی آئٹم تک کی کمی کا انحصار پروڈکٹ کے لحاظ سے ہے۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق مختلف برانڈز پر ہوتا ہے جن میں گھی، کوکنگ آئل، چائے، سرف، نوڈلز، کیچپ، ٹیٹرا پیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔
کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈی فی الحال معطل ہے لیکن اسے جلد ہی ایک نئے طریقہ کار کے تحت بحال کر دیا جائے گا۔
صارفین بغیر کسی پریشانی یا شرائط کے اسٹورز سے ضروری اشیاء خرید سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ئاد رہئ کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد ضروری اشیاء کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔