پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 17 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2024 میں اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 396 ہو گئی ہے۔ڈینگی وائرس مچھروں سے پھیلنے والی ایک وائرل بیماری ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ہفتے ڈینگی کے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 کیسز سامنے آئے۔
عوام میں ڈینگی کے پھیلاؤ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اتھارٹی ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اس سے قبل ایک ٹائر شاپ کے مالک کے خلاف ڈینگی لاروا کی آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا کی موجودگی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیموں نے کباڑی بازار کا معائنہ کیا اور ٹائر ورکشاپ میں لاروا پایا گیا۔ 23 جون کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے 1 جنوری 2024 سے انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران 8,064 مقامات پر لاروا کا پتہ لگایا۔یاد رہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 17 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔