پنجاب پولیس نے میانوالی کے علاقے قابو خیل میں دہشت گردانہ حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے لیس دہشت گردوں نے رات گئے قابو خیل پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ تاہم، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کو پسپا کر دیا اور حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 12 اور 14 کے درمیان دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قابو خیل چوکی پر حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف شدید جوابی فائرنگ کی۔واقعے کے دوران دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے،جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) عثمان انور نے کابل خیل چوکی پر حملے کے خلاف موثر دفاع کرنے پر بہادر افسران کو سراہا۔یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے میانوالی کے علاقے قابو خیل میں دہشت گردانہ حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔