فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے شگر چھورکاہ میں آرمی پبلک سکول اور زیرو پوائنٹ پر یادگار شہداء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر کاشف خلیل کا کہنا تھا کہ شہداء کسی بھی ملک و قوم کی پہچان اور فخر ہے،شہداء کے عظیم کارناموں کو یاد رکھنا بحیثیت قوم ہم پر فرض ہے کیونکہ شہدا کے ملک و قوم پر ناقابل فراموش احسانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو محفوظ رکھا، پوری قوم شہدائے پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بحثیت قوم ہمیں شہداء کے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعاون کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں انکو یاد رکھیں۔