تحریک حقوق عوام اپر چترال کی جانب سے اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔
تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر آج کے دن تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گان وکلا اور تجار برادری کے نمائندوں کا ایک مشترکہ اجلاس بسلسلہ لوڈ شیڈنگ بونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر تحریک حقوق عوام اپر مختار احمد نے کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد پرویز لال ایجنڈا پیش کیا اس ایجنڈے کی رو حالیہ دنوں میں بد ترین اور طویل لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ موزون موسم اور پانی کے فروانی کے باوجود طویل ترین لوڈ شیڈنگ سمجھ سے باہر بے۔
اس حوالے سے انتظامیہ کو ایک ہفتے تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ایک ہفتے تک لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ میٹنگ بلا کر اگلا لہ عمل مرتب کیا جائے گا، جس میں جلسے ، جلوس اور احتجاج پر بھی غور کیا جائیگا۔