راولپنڈی میں پیش آئے ایک واقعے میں دلہن شادی کے اگلے روز نقدی، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔
دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے شخص کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شخص کی عائشہ نامی خاتون سے شادی ہوئی۔ شادی کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 تولے کے زیورات دئیے۔ متاثرہ شخص کے مطابق شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے اگلے روز دلہن اپنے والد کی بیماری کا بہانہ کرکے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ خاتون کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے جبکہ اس کا موبائل بھی بند ہے۔