اپر کوہستان: اپر کوہستان کے گاؤں ’’کما‘‘ کو شہر سے ملانے والی روپ ٹرالی (چئیرلفٹ) دریا میں گرنے سے اس میں سوار تین افراد دریا میں بہہ گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دریا سندھ میں اُونچے درجے کا سیلاب آیا، تینوں افراد دریا میں بہتی ہوئی لکڑی پکڑنے کے لیے دریا پر آئے تھے۔
ریسکیو 1122 کی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی جس پر جلد رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو 1122 سٹاف بمعہ گاڑیوں کے متعلقہ جگہ پہنچ گئی۔ متاثرین کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اپر کوہستان کی ٹیم کے علاؤہ بشام کی غوطہ خور ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے۔ واقعے کے متاثرین یہ ہیں:
1. نصیب خان ولد منظر، عمر 28 سال، رہائشی: کائگاہ، کوہستان اپر
2. محمد شیر ولد قیصر، عمر 36 سال، رہائشی: کائگاہ، کوہستان اپر
3. فداء الرحمن ولد میر عالم، عمر 18 سال، رہائشی: کائگاہ، کوہستان اپر