عظیم فنکار نصرت فتح علی خان کی وفات کو 27 سال گزر چکے ۔ معروف موسیقار نصرت فتح علی خان نے عارفانہ کلام، گانے، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ ان کا کیریئر ۱۹۴۸ میں فیصل آباد میں شروع ہوئی، جہاں انہوں نے ۱۶ سال کی عمر میں قوالی سیکھی۔
نصرت فتح علی خان نے قوالی کو مغربی سازوں کے ساتھ جدید انداز میں پیش کیا، جس کی وجہ سے ان کی قوالیاں،جیسے ‘دم مست قلندر علی علی’، عالمی مقبولیت حاصل کیں۔ان کے ۱۲۵ سے زیادہ آڈیو البم ریلیز ہوئے اور انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات ملے۔ نصرت فتح علی خان ۱۶ اگست ۱۹۹۷ کو لندن میں انتقال کر گئے، مگر ان کی موسیقی آج بھی زندہ ہے۔