مہانڈری پل کو تیرہ دن بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
کاغان اور ناران میں محصور سینکڑوں کی تعداد میں سیاحوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وادی کاغان ناران اور بابو سر ٹاپ جانے والا راستہ مہانڈری کے مقام پر بحال کر دیا گیا۔وادی کاغان میں محصور ہونے والے سیاحوں کی اپنے علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ این ایچ اے نے سٹیل پل کی تنصیب کا کام ایف ڈبلیو او کے حوالے کیا تھا۔