فرانس میں 4 سالہ بچہ 16ویں منزل سے گرنے کے بعد حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے علاقے اوبر ویلیئرز میں ایک چار سالہ بچہ 16ویں منزل سے نیچے گرا لیکن حیران کن طور پر بچے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔-
4 سالہ اینزوجس کی آٹزم کی تشخیص ہوئی تھی اپنے کمرے میں تھا جب اس کے والد نے اسے روتے ہوئے سنا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار سالہ اینزو کو آٹزم کی تشخیص ہوئی تھی وہ اپنے کمرے میں ہی تھا کہ ان کو اپنے بیٹے کے رونے کی آوز سنائی دی لیکن کچھ ہی دیر بعد ان کو احساس ہوا کہ بچے کے رونے کی آواز بند ہوگئی ہے۔
وہ اپنے بچے کو دیکھنے کے لئے جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئے تو ان کو معلوم ہوا کہ دروازہ اندر سے بند ہے۔ والدین کو اس پر خدشہ ہوا کہ شاہد بچے نے غلطی سے اپنے آپ کو اندر بند کر لیا ہے جس کے باعث وہ گھبرا گیا ہو ، والد نے جیسے ہی کمرے کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ کمرے میں بچہ موجود نہیں تھااور کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔
ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور والدین کو شبہ تھا کہ لڑکے نے غلطی سے اپنے آپ کو اندر بند کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہو گئے، اینزو کے والد جیسے ہی دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ کمرے میں کوئی بھی نہیں اور کھڑکی بھی کھلی ہوئی ہے۔
والدین نے بالکونی پر جا کر دیکھا تو ان کا بچہ نیچے گرا ہوا تھا ، وہ تیزی سے نیچے کی طرف نکلے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کا بچہ صحیح سلامت تھا۔
والدین فورا بچے کو اسپتال لےگئے جہاں اس کے تمام ٹیسٹ کیے گئے اور ٹیسٹ رپورٹ کلئیر آنے کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی