اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے سے متعلق غیر ملکی میڈیا نے خبردار کر دیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کے اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے امریکی بین الاقوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے حماس سربراہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر ایرانی جوابی حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل نے اسرائیل کا دورہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا نے دو امریکی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا کا دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد عالمی اور علاقائی سطح پر اپنے اتحادیوں کو اسرائیل کے دفاع کے لیے متحرک کرنا ہے۔
یاد رہے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔