سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائکوناڈ طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ انشومن گائکوساڈ 71 برس کی عمر میں چل بسے، وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انشومن گائکوواڈ خون کے سرطان جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھے، لندن کے کنگز کالج اسپتال میں ان کا علاج چل رہاتھا اور وہ گزشتہ ماہ بھارت واپس آئے تھے۔انشومن گوئکو اڈ نے 1974 سے 1987 کے دوران 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ انشومن گائکولاڈ نے کھیل سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کوچنگ کا شعبہ اختیار کیا تھا