مانسہرہ میں بہہ جانے والے پل کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔
ناران کاغان کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی کاغان ویلی دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ ہزاروں سیاح وادی ناران میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی برساتی ریلے میں بہہ جانے والے 14 سالہ بیٹے اور ماں کی تلاش جاری ہے۔اس ریلے کی وجہ سے وادی منور مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے،جبکہ مہانڈری بازار میں 40 کے قریب دکانیں برساتی ریلے کی نظر ہوگئی ہیں۔ابھی تک امدادی سرگرمیاں بھی شروع نہیں ہو سکی ہیں۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔این ایچ اے احکام کے مطابق شاہراہ کاغان پر نیا پل نصب کرنے میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگے گا۔