ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے پودینہ بیلہ سے بارہ سالہ بچی کی ڈیڈ باڈی برآمد ،نا معلوم افراد بچی کو قتل کر کے لاش کو پودینہ بیلہ کے مقام پر دریا کنہار کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے تھانہ میں اطلاع دی جس پر پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق بچی مقامی نہیں ہے۔ بالاکوٹ پولیس نے بچی کی لاش کو امانتاً دفنا دیا ہے پولیس تفتیش کر رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے پولیس نے کہا ہے کہ بعض اوقات سیاحوں کے ساتھ آئے ہو بچے گم ہو جاتے ہیں جن کی باقاعدہ متعلقہ تھانہ یا چوکی میں رپورٹ درج کروائی جاتی ہے جس پر پھر پولیس ڈھونڈنے میں ان کی مدد کرتی ہے اس بچی کے حوالے سے اب تک کسی بھی تھانہ یا چوکی میں کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔