تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان گرفتار اور ملزمان سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہو گئی۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے عین مطابق، آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملزم عابد سے 2800 گرام چرس برامد اور ملزم طاہر گل سے بھی 2800 گرام چرس برامد کر لی گئی۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔