پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعرات کو تصدیق کی کہ شان مسعود بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ انہوں نے مسعود سے ویڈیو کال کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی بہتری پر بات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شان مسعود کو قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ 34 سالہ اوپننگ بلے باز ٹیسٹ میں مین ان گرین کی قیادت کرتے رہیں گے کیونکہ انہیں مسعود کی قیادت کے حوالے سے مثبت رائے ملی تھی۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کی قیادت کے بارے میں مثبت رائے دی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کے مقامات کے بارے میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دے دی ہے جو کہ ملتان، کراچی یا راولپنڈی میں ہو گی کیونکہ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔